9 دسمبر 2018 - 10:08
ہیدر نورٹ اب نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کو نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیدر نورٹ نے محکمہ خارجہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیدر نورٹ کو نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکہ کا سفیر نامزد کیا گیا جنہوں نے اکتوبر میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کے ہر اجلاس میں فلسطین مخالف رویہ اختیار کیا اور جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا۔ اقوام متحدہ میں نئی امریکی سفیر سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیدر نورٹ بہت ذہین اور تیز ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ تمام لوگوں میں اپنی عزت بنا سکیں گی۔

۔۔۔۔۔

/169